کو ئمبٹور2 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو میں بھرتیار یونیورسٹی کے معطل وائس چانسلر اے گنپتی کی عدالتی حراست آج 16 مارچ تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔گنپتی کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے ایک درخواست گزار سے 30 لاکھ روپے کی رشوت مانگنے کے الزام میں گزشتہ تین فروری کوگرفتار کیا گیا تھا۔وہ کیمسٹری کے پروفیسر دھرمراج کے ساتھ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ دھرم راج بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔دونوں کو آج خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، معاملے کی اگلی سماعت 16 مارچ کو ہوگی۔